بلاول   نے  الیکشن کیلیے والدہ بینظیر بھٹو کے روایتی حلقے کا انتخاب کرلیا

بلاول   نے  الیکشن کیلیے والدہ بینظیر بھٹو کے روایتی حلقے کا انتخاب کرلیا

کراچی :بلاول   نے  الیکشن کیلیے والدہ بینظیر بھٹو کے روایتی حلقے کا انتخاب کرلیا۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے 8 فروری 2024 کا الیکشن لڑنے کے لیے اپنی والدہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے روایتی حلقے این اے 196 لاڑکانہ کا انتخاب کیا ہے۔


 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ عام انتخابات کے سلسلے میں دو قومی حلقوں پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس بار انتخابات میں اترنے کے لیے لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ کا انتخاب کیا ہے۔ وہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے روایتی انتخابی حلقے این اے 196 سے فارم جمع کرائیں گے۔ پارٹی رہنما بھی بلاول کےہمراہ کاغذات جمع کرانے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں