Get Alerts

 لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کا متبادل تلاش کرلیاگیا

 لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کا متبادل تلاش کرلیاگیا

لاہور: لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کا متبادل تلاش کرلیاگیا۔ایک سال سے ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے والے محمد نواز کو لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے متبادل کے طور پر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے محمد نواز نے گزشتہ 3 سال میں صرف 4 ریڈ بال میچ کھیلے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نعمان علی کو اپینڈیکس کے آپریشن کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

وہ جلد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔لیگ سپنر ابرار احمد کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے، انہوں نے بولنگ کا آغاز کر دیا ہے۔