کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز استحکام رہا، جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی جس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 376 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 171,450 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی اور انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں تھوڑی کمی دیکھنے کو ملی۔
دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 4 پیسے کم ہو گئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 17 پیسے کا ہو گیا ہے۔