Get Alerts

پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس بونس کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس بونس کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرسمس کے موقع پر الحمرا آرٹس کونسل کے مسیحی ملازمین کے لیے ایک تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے الحمرا آرٹس کونسل میں کرسمس کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب کے دوران کیا۔

تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ عظمیٰ بخاری نے مسیحی ملازمین سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحائف تقسیم کیے گئے اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر کہا کہ "ہم اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہیں، اور ان کی محنت کو تسلیم کرتے ہیں۔ اقلیتی برادری ہمارے دل کے قریب ہے اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرسمس کے موقع پر اپنے محبت اور امن کے پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں اور اس تہوار کو اتحاد اور ہم آہنگی کے طور پر منائیں۔

ٹیگز: