اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک لاکھ 74 ہزار مزید نان فائلرز کی فہرست تیار کر لی ہے، جس میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل زیادہ تر نان فائلرز کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی افراد کو مرحلہ وار آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر حکام نے نان فائلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ دستاویزات کے ساتھ گزشتہ تین سال کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور ان کے گھروں پر نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں، تاکہ ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیکس نیٹ میں اضافہ، محصولات میں بہتری اور ٹیکس نظام کو شفاف بنانا ہے۔