Get Alerts

پاک ۔بھارت جنگ میں ڈیجیٹل میڈیا کا کردار، فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن پر قابو پانے کی ضرورت

پاک ۔بھارت جنگ میں ڈیجیٹل میڈیا کا کردار، فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن پر قابو پانے کی ضرورت

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک،بھارت جنگ کے دوران ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا اور منفی پروپیگنڈے و ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ انہوں نے میڈیا، خاص طور پر ڈیجیٹل شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ فیک نیوز اور مس انفارمیشن جیسے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

وزیر اطلاعات نے پاکستان،چین کی سٹریٹجک شراکت داری اور سی پیک منصوبے کی اہمیت بھی اجاگر کی، جس کے ذریعے نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا موقف مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان ٹی وی قائم کیا گیا ہے۔

ٹیگز: