Get Alerts

کابل میں بلٹ پروف گاڑی کے بغیر باہر جانا ممکن نہیں:راشد خان

کابل میں بلٹ پروف گاڑی کے بغیر باہر جانا ممکن نہیں:راشد خان

کابل :افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنی ذاتی سیکیورٹی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وہ کابل کی سڑکوں پر آزادانہ طور پر نہیں جا سکتے اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو میں راشد خان نے بتایا کہ افغانستان کے موجودہ حالات میں کسی کو نہیں معلوم کہ خطرناک صورتحال کب پیدا ہو جائے، اس لیے یہ اقدام ان کی ذاتی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ ان کے اندازِ گفتگو سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ وہ اس صورتحال کو معمول کا حصہ سمجھتے ہیں۔

ٹیگز: