Get Alerts

حکومت  کاآئی ایم ایف کی شرط پر گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

حکومت  کاآئی ایم ایف کی شرط پر گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گندم کی خریداری کے عمل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ اب وفاق اور صوبے صرف ایمرجنسی سٹاک کے لیے گندم رکھیں گے اور سال بھر کے لیے کل 62 لاکھ میٹرک ٹن ذخیرہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاق 15 لاکھ، پنجاب 25 لاکھ، سندھ 10 لاکھ، خیبرپختونخوا 7.5 لاکھ اور بلوچستان 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرے گا۔ اسٹریٹجک ذخائر کی خریداری اب وفاق یا صوبوں کے بجائے نجی کمپنیوں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ وفاق صرف سروسز چارج ادا کرے گا۔ اس اقدام سے حکومت کو سالانہ تقریباً 570 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

مزید برآں، سپورٹ پرائس سبسڈی ختم کر دی گئی ہے اور گندم کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق طے کی جائیں گی۔ وزارت غذائی تحفظ عالمی بینچ مارک کے مطابق قیمتوں کا تعین کرے گی۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو امدادی قیمت مقرر کرنے سے بھی روکا ہوا ہے، جس کے باعث پہلے فوڈ سیکٹر کا گردشی قرض تقریباً 270 ارب روپے ہو چکا تھا۔

ٹیگز: