اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے ذاتی مفاد کے لیے حد سے تجاوز کر سکتے ہیں۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم تواتر کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں اور دعا ہے کہ یہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش محدود ہے اور بانی پی ٹی آئی ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ وزیر دفاع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی اصول پرست نہیں بلکہ مکمل مفاد پرست ہیں اور ذاتی فائدے کے لیے اصول اور انسانی تعلقات بھی نظر انداز کر سکتے ہیں۔