Get Alerts

مری میں 25 دسمبر سے 1 جنوری تک دفعہ 144 نافذ، مال روڈ اور جی پی او چوک میں فیملی کے علاوہ داخلے پر پابندی

مری میں 25 دسمبر سے 1 جنوری تک دفعہ 144 نافذ، مال روڈ اور جی پی او چوک میں فیملی کے علاوہ داخلے پر پابندی

مری: انتظامیہ نے 25 دسمبر سے یکم جنوری تک مری میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مال روڈ اور جی پی او چوک میں صرف فیملی کے افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی اور دیگر افراد کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم شہریوں اور کاروباری حلقوں نے دفعہ 144 کے نفاذ پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسے مقامی تجارت اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والا قرار دیا ہے۔

ٹیگز: