Get Alerts

کرسمس کی خوشیوں کا آغاز، مسیحی برادری جشن منانے کیلئے بے چین

کرسمس کی خوشیوں کا آغاز، مسیحی برادری جشن منانے کیلئے بے چین

لاہور:ملک بھر میں کرسمس کی خوشیوں کا ماحول عام ہے اور مسیحی برادری تہوار کے موقع پر جوش و خروش سے جشن منانے کے لیے تیار ہے۔ ہر طرف محبت اور خوشی کا اظہار نظر آ رہا ہے جبکہ چرچز اور گھروں کی سجاوٹ دیدنی ہے۔

لاہور کے لبرٹی چوک میں 42 فٹ طویل کرسمس ٹری نصب کیا گیا ہے اور اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں کے اہم مقامات برقی قمقموں سے روشن کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کرسمس امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتا ہے، اور ہر کوئی اس تہوار کی خوشیوں میں شریک ہو رہا ہے۔

ٹیگز: