کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں مجھے دنیا سے کھیلنا پڑا

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سپر سٹار شاہ رخ کا بچپن کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ان کا بچپن د±کھ اور محرومیوں سے بھرا پڑا ہے،لیکن وہ اپنے ماضی جیسے حالات سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ان کی بھرپور طریقے سے پرورش کر رہے ہیں۔ ان کا اپنے بچوں کے ساتھ بہت ہی مضبوط رشتہ ہے ،پوری بھارتی فلم انڈسٹری جانتی ہے کہ وہ اپنے تینوں بچوں خاص طور پر ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ۔

ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے خان نے اپنے بچپن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت 51 سال کاہوں، جب میں 14 یا 15 سال کا تھا میں نے اپنے والد کو کھودیا اور جب 25 سال کا ہوا میری والدہ مجھے ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلی گئیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے والدین کو چھوٹی عمر میں کھودیتے ہیں تو بہت جلدی بڑے ہوجاتے ہیں،دنیا کا حقیقی چہرہ آپ کے سامنے آجاتا ہے اور جس عمر میں لوگ کھلونوں سے کھیلتے ہیں اس عمر میں مجھے دنیا سے کھیلنا پڑا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچپن میں میرے پاس کھلونے نہیں ہوتے تھے اس لیے آج بھی میں اپنے بچوں کے لیے کھلونے لے کر آتاہوں اور اپنے بچوں کے ساتھ میں بھی ان سے کھیلتا ہوں، لوگوں کو یہ بہت عجیب لگتا ہے، وہ یہ بھی سوچتے ہیں کہ میں ایک اچھا والد ہوں۔لیکن حقیقت یہ کہ میں ایک ایسا والد ہوں جس کے پاس کھلونے نہیں تھے۔