Get Alerts

فلموں کے انتخاب میں سکرپٹ کو پیسے پر ترجیح دیتا ہوں

فلموں کے انتخاب میں سکرپٹ کو پیسے پر ترجیح دیتا ہوں

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ فلموں کے انتخاب کیلئے پیسوں کے بجائے اچھے سکرپٹ کو ترجیح دیتا ہوں ، بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ سٹار نے بتایا کہ میں نے اپنے کیرئر سے بہت پیسہ کما لیا ہے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ فلموں کے انتخاب کیلئے پیسوں کے بجائے اچھے سکرپٹ کو ترجیح دیتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ سٹار نے بتایا کہ میں نے اپنے کیرئر سے بہت پیسہ کما لیا ہے اس لئے اب دولت کی لالچ نہیں رہی اب کسی فلم میں کام کے لئے ان کی پہلی ترجیح اور اہمیت اچھا سکرپٹ ہی ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ سکرپٹ کے بعد اچھے ڈائریکٹر اور پھر اچھے سٹوڈیو کو دیکھتے ہیں۔