ایکواڈور کی جیلوں میں بغاوت، 80 قیدی ہلاک

ایکواڈور کی جیلوں میں بغاوت، 80 قیدی ہلاک
سورس: فائل فوٹو

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی جیلوں میں فسادا ت پھوٹ پڑے . ایکواڈور کی تین جیلوں میں ہونے والے فسادات میں 80  قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تین مختلف جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان فسادات ہوئے جس کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں کو فائرنگ کر کے اور چاقوؤں کی مدد سے ہلاک کیا گیا، فسادات میں 75 قیدیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ایکواڈور کی جیل ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں دو جرائم پیشہ مخالف گروہوں کے درمیان لیڈرشپ کا تنازع فسادات کا باعث بنا۔

حکام کے مطابق 800 سے زائد پولیس اہلکاروں نے جیلوں میں ہونے والے فسادات پر قابو پا کر امن و امان کی صورتحال کو بحال کیا اور اس دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئےجنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔