کیف : روس کےیوکرائن پر حملے جاری ہیں جس سے 40 یوکرائنی شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔ یوکرائنی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرائن نے 50 روسی فوجی مار دیے ہیں جبکہ 6 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر بھی تباہ کیا۔ روسی حملے کے بعد یوکرائنی شہریوں نے محفوظ جگہوں پر منتقلی شروع کردی ہے ۔ شہریوں کے دار الحکومت کیف چھوڑنے کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے خارجی راستوں پر میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
حملے کے بعد یوکرائن میں مارشل لا نافذ کردیا گیا ۔فوج کا کہنا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے۔ روسی حملے کی دنیا بھر سے مذمتیں کی جارہی ہیں ۔ امریکا اور یورپ نے روس پر پابندیاں لگادی ہیں۔ اقوام متحدہ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر عالمی تنظمیوں نے روس سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حملے کے بعد کیا کچھ ہوا آئیے تصاویر میں دیکھتے ہیں۔








روسی فوجی ایک سٹور سے اشیائے ضروریہ خرید رہے ہیں۔