روس یوکرین جنگ ،اب تک کس کا کتنا نقصان ہو چکا ؟تفصیلی خبر 

Russia Ukraine, Biden,Russia Ukraine uk

ماسکو :روس یوکرین جنگ کا طبل بج چکا ،روسی افواج نے اپنی پوری فضائی طاقت سے یوکرین پر حملہ کیا اور چند گھنٹوں میں ہی یوکرین کا ڈیفنس میزائل سسٹم سمیت ملٹری بیسز کو نیست و نابود کر دیا ،یورپی ممالک دیکھتے رہے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ کی اب تازہ ترین خبریں سامنے آنے لگی ہیں ،روسی فضائی افواج کے حملے سے یوکرین کے دارالحکومت کو سب سے پہلے نشانہ بنا یا گیا جس کے بعد یوکرین کے متعدد شہروں میں میزائل فائر کیے گئے اور جیٹ طیاروں کی بمباری سے یوکرین کی ملٹری بیسز کو سب سے پہلے نشانہ بنا یا گیا ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے سب سے بڑے گریڈ  سٹیشن کو بھی میزائل سے تباہ کیا تاکہ ملٹری کا انفرا سٹرکچر مکمل طور پر ناکارہ کیا جا سکے ،روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوکرین کی ائیر بیس اور فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا ہے ۔

دوسری جانب یوکرین کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک 6 روسی طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے ،روسی   کی ملٹری سٹریٹجی کے مطابق فضائی حملوں کے بعد اب روسی افواج  نے بیلا روس اور کریمیا سے یوکرین میں داخل ہو نا شروع کر دیا ہے ۔

لوگانسک   میں مختلف علاقوں سمیت   سرحد کے ساتھ متعدد مقامات پر بھی قبضہ کرلیاگیا ہے ،اس وقت یوکرین میں مارشل لانافذکر دیا گیا ہے ،کیف میں ہزاروں لوگوں نے سب وے سٹینشزمیں پناہ لے لی ہے ۔

یوکرین نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہومسافر طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی ہے ، روس کے جنوبی شہروں میں بھی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں ،اس وقت یوکرین کا اپنے دوست ممالک سے ہتھیار اور فوجی سازو سامان فراہم کرنے کی اپیل کر رہا ہے ،یہ یوکرین کیلئے بڑا دھچکا بھی ہے کہ امریکی اور نیٹو فورسز نے پہلے پہل یوکرین سے کہا کہ ہم روسی مداخلت کی صورت میں یوکرین کا تحفظ کرینگے لیکن جب روس نے حملہ کیا تو بائیڈن کی طرف سے صرف  مذمت کی گئی ۔


 یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین اپنا دفاع کرے گا، عالمی برادری روس کو مزید حملوں سے روکے، روس کو جنگ سے روکنا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔

روس کی طرف سے    یوکرینی  دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں  جیٹ طیاروں کی بمباری، بیلسٹک اور کروز میزائل سے حملے کیے گئے  ہیں،روسی فوج بھی کریمیا اور بیلاروس سے یوکرین میں داخل ہوگئی، اور متعدد سرحدی  علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

 روسی حملوں کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ، یوکرین نے 5 روسی طیارے  اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے ، اور 50 روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

روسی وزارت دفاع  نے یوکرینی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا  ہے، یوکرین کا ائیرڈیفنس تباہ کردیا  ہے ،روسی فوج کی بمباری  میں  8 افراد کی ہلاکت اور 9 کے زخمی ہونے کی  بھی اطلاعات ہیں۔