سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے اضافہ

کراچی: روس کے یوکرین پر حملے کے باعث عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 77 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 972 ڈالر ہو گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں