پی ایس ایل: کراچی کنگز کی لاہور قلندر ز کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل: کراچی کنگز کی لاہور قلندر ز کو بیٹنگ کی دعوت

لاہور : پاکستان سپر لیگ 9 میں آج بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے جہاں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا میچ کھیل رہی ہے اور جیت کی تلاش میں آج میدان میں اتر رہی ہے۔کراچی کنگز نے گزشتہ الیون کو ہی برقرار رکھا ہے جبکہ لاہور قلندرز میں شے ہوپ کو شامل کیا گیا ہے۔ 

شان مسعود کی قیادت میں کراچی کنگز محمد اخلاق، جیمز وینس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سیمز، حسن علی، میر حمزہ اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔  

لاہور قلندرز کی ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی ویندر ڈوسن، شے ہوپ، سکندر رضان، جارج لِنڈا، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔


کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل 9 میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہے، اسے ایک میچ میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔