مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان سپیکر، پنجاب اسمبلی منتخب

مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان سپیکر، پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان224 ووٹ لے کر  پنجاب اسمبلی  کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ 

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے ن لیگ کے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مقابل تھے۔

اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی اجلاس کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا۔

مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا اور سنی اتحاد کونسل اورن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا اور حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں۔