پی ایس ایل : کراچی کنگز کو فتح کیلئے 176 رنز کا ہدف

پی ایس ایل : کراچی کنگز کو فتح کیلئے 176 رنز کا ہدف

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے  10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 176 رنزکاہدف دے دیا۔


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں 6 وکٹ پر 175 رنز بنائے۔

لاہور کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں  پر  72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان کی اننگز میں 4  چھکے  اور 4 چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ جارج لینڈا 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ریسی وین ڈر ڈاوسن نے بھی 26 رنز بنائے۔

شائی ہوپ  نے 21 اور  جہانداد خان نے 12 رنزبنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے میرحمزہ، حسن علی اور  تبریز شمسی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مصنف کے بارے میں