Get Alerts

ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع

ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع

تہران: ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، پیر کے روز 8 جامعات کے طلبہ نے دوسرے دن بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ایرانی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور انقلاب ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

کچھ مقامات پر مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

یاد رہے کہ جنوری میں بھی ایران بھر میں ملک گیر احتجاج ہوا تھا، جس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے کو آئی تھیں۔ اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ نہ روکا گیا تو اس کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ 

ٹیگز: