اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہے گا۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں بھی سرد موسم کی توقع کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویش ناک ہو گئی ہے۔ شہر کی فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ لاہور میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 225 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سب سے زیادہ آلودگی ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں دیکھی گئی، جہاں اے کیو آئی 568 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور کی فضا میں خنکی میں معمولی کمی آئی ہے، اور شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔