Get Alerts

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح دو بجے مجھے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ عمران خان کو پمز اسپتال انجیکشن دینے کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم مجھے اس بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ آج بھی وہی ہے کہ عمران خان کا علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں اپنے ڈاکٹرز اور فیملی ممبرز کی موجودگی میں مکمل طور پر کیا جائے۔

ٹیگز: