Get Alerts

کوہاٹ: پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید

کوہاٹ: پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید

کوہاٹ :کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی اسد محمودسمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق، حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی پی او نے مزید تصدیق کی کہ فائرنگ کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی گئی، اور حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئی اور دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی۔

حملے میں زخمی ہونے والے 4 اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، اور پولیس حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

ٹیگز: