ڈھاکہ: لمبے قد کے مالک پاکستانی فاسٹ باولر محمد عرفان کے لیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑگئی، بعدازاں جہاز کے عملے نے انہیں بزنس کلاس میں منتقل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد عرفان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ بنگلہ دیش میں سفر کے دوران جہاز میں سوار ہوئے تو اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ان کی ٹانگیں پھنس کر رہ گئی، طویل قامت پیسر کی مشکل کو دیکھتے ہوئے جہاز کے عملے کو بالآخر ترس آگیا، انہوں نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا ہے۔
The problem of being 7’1”
— Dean Jones (@ProfDeano) January 24, 2019
@M_IrfanOfficial ???? pic.twitter.com/3dcmRN8OeV
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز نے محمد عرفان کی جہاز میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”7فٹ 1 انچ قد کا نقصان دیکھے“۔