جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریزکیلیےپاکستان ٹیم کا اعلان ایک دوروزمیں متوقع ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوینٹی میچز کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کے ایشو کے باعث ٹیم کا اعلان اب تک نہ ہو سکا۔ممکنہ ٹی 20 اسکواڈ میں وقاص مقصود کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  بابراعظم،فخرزمان،شاداب خان،آصف علی،حسن علی،فہیم اشرف،عثمان شنواری،حسین طلعت،شعیب ملک،محمدحفیظ، شاہین آفریدی،عماد وسیم، محمد عامر اور محمد حفیظ اور سرفراز احمد ٹیم میں  کی شمولیت کاامکان ہے ۔

لیکن اگر کپتان سرفراز احمد پر پابندی لگ جاتی ہے تو پھر ٹیم میں تبدیلی کی جائے گے اور سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔