عمران خان کیخلاف خواجہ آصف کا حق جرح ختم کرنا قانون کیخلاف ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ 

عمران خان کیخلاف خواجہ آصف کا حق جرح ختم کرنا قانون کیخلاف ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کا ہرجانہ کیس میں  فیصلہ جاری کردیا۔ ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔ 

خواجہ آصف کا ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری  کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق  ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ شفاف ٹرائل کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں ۔ ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ جلدبازی میں کیا ۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کرتے وقت شفافیت کے لازمی اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا ۔ خواجہ آصف  کے وکیل نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ نے بغیر نوٹس جاری کیے عمران خان اور دیگر گواہوں پر حق جرح ختم کر دیا۔ عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ آصف کے رویے کی بنیاد پر ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔