وزیراعظم مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں، چودھری شجاعت حسین

وزیراعظم مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں، چودھری شجاعت حسین
سورس: فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جب مشیر ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے اور وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں جب کہ نقصان عمران خان کو ہوتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم یہ دیکھیں کہ ان کے مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں جبکہ عمران خان کا یہ بیان کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا، کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان نے کہا مجھے ہٹایا گیا تو پہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا۔ انہوں نے استفسار کیاکہ اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا تو وہاں بیٹھے مراعات یافتہ ارکان کیا گونگے اور بہرے ہیں؟۔ کیا مراعات یافتہ طبقے دوسروں کو عمران خان کے خلاف بولنے دیتے ہیں؟۔ 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم درستگی کے لیے کہیں تو وہ ان پڑھ مشیر کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی نرم رویہ نہ رکھیں۔

مصنف کے بارے میں