کورونا سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر 

Coronavirus, new type, emergency, New York, Governor, Kathy Hochul, December, WHO

 اسلام آباد :این سی او سی نے قرنطینہ کی مدت کم کردی، این سی او سی نے کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کی مدت کو 24 گھنٹے تک بغیر دوا کے بخار نہ ہونے کی صورت میں 9 روز سے کم کر کے 5 روز کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ امریکی سینٹرز فار ڈیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی جانب سے آئسولیشن کے لیے تجویز کردہ وقت کو کم کر کے 5 روز کرنے کے تقریباً ایک ماہ بعد کیا گیا ہے۔قرنطینہ کی مدت میں تبدیلی ان تحقیقات کی بنیاد پر کی گئی کہ وائرس کی زیادہ تر منتقلی عام طور پر علامات ظاہر ہونے کے دو سے تین روز پہلے اور دو سے تین روز بعد تک ہوتی ہے۔

ابتدائی طور پر پاکستان میں قرنطینہ کی تجویز کردہ مدت 14 روز تھی اور گزشتہ سال اسے کم کر کے 9 روز کر دیا گیا تھا۔آئسولیشن کی مدت اور اسے ختم کرنے کی تجویز کرتے ہوئے نئی ہدایات تجویز کرتی ہیں کہ کووِڈ-19 کے شکار افراد میں اگر علامات نہ ظاہر ہوں یا (24 گھنٹے تک بخار کے بغیر) علامات ٹھیک ہورہی ہوں تو انہیں 5 روز کے لیے الگ تھلگ رہنا چاہیے۔

ہدایات میں کہا گیا کہ اس کے بعد سختی سے 5 روز تک ماسک پہننا چاہئے تاکہ آس پاس موجود لوگوں کو ان سے متاثر ہونے کا خطرہ کم سے کم کیا جائے،ان لوگوں کے لیے جن کا ٹیسٹ مثبت آئے بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کو ویکسین نہیں لگی ہے یا  انہیں ویکسین کی دوسری خوراک لیے 6 ماہ سے زیادہ ہو گئے اور ابھی تک بوسٹر خوراک نہیں لگی، انہیں 5 روز قرنطینہ اور اس کے بعد 5 روز کے لیے ماسک کا سختی سے استعمال کرنا چاہیے۔