اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ۔
On behalf of my government, I would like to express my sincere regrets for the inconvenience our citizens suffered due to power outage yesterday. On my orders an inquiry is underway to determine reasons of the power failure. Responsibility will be fixed.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 24, 2023
وزیر اعظم نے کہا بجلی کا طویل بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ جلد بحالی ممکن کیوں نہ ہوسکی؟ وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔ ملک بھرمیں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیاگیا۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ دو روز میں بجلی کا ترسیلی نظام نارمل ہوجائےگا۔