ایک ماہ کیلئے موبائل سے دور رہیں، 28 لاکھ روپے انعام حاصل کریں

ایک ماہ کیلئے موبائل سے دور رہیں، 28 لاکھ روپے انعام حاصل کریں

نیویارک : امریکی ڈیری کمپنی نے ایک ماہ کے لیے موبائل فون کا استعمال چھوڑنے پر اور 10 ہزار ڈالر(تقریباً 28 لاکھ روپے)کا بھاری انعام  دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

غیرملکی ٹی وی فوکس نیوز کے مطابق  دہی بیچنے والی کمپنی سگیز ڈیری نے دلچسپ مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک ماہ تک اپنے موبائل فون کا استعمال ترک کردے تو اسے 10 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ 

کمپنی کے مطابق پروگرام میں شرکت کے خواہشمند اپنی درخواست آن لائن دیں گے جبکہ ان میں سے 10 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جو موبائل کا استعمال ترک کر کے ایک ماہ تک اس کے بغیر رہیں گے۔   

کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ "ہم کم خلفشار کے ساتھ سادہ زندگی گزارنے کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ آج ہماری زندگی میں سب سے بڑا خلفشار ہمارا فون ہے۔ درحقیقت، اوسط فرد ہر روز اپنے فون پر 5.4 گھنٹے گزارتا ہے۔"