دفعہ 144 اسلحے کی نمائش پر لگائی گئی ہے تو اچھی بات ،  آڑ میں ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا: شاہ محمود قریشی 

 دفعہ 144 اسلحے کی نمائش پر لگائی گئی ہے تو اچھی بات ،  آڑ میں ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا: شاہ محمود قریشی 

راولپنڈی :پی ٹی آئی  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کاکہنا ہےکہ دفعہ 144 اسلحے کی نمائش پر لگائی گئی ہے تو اچھی بات ہے،  آڑ میں ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

 شاہ محمود قریشی  نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  دفعہ 144 اسلحے کی نمائش پر لگائی گئی ہے تو اچھی بات ہے،  آڑ میں ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ شفاف الیکشن کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، ای سی پی اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ ہوا تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیسے جلسے کریں گے؟۔ان  کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش مثبت اقدام ہے، ایران کو انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے سفارتی حل کی طرف جانا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں