ایسی حکومت قائم ہونی چاہیے جو 5 سال پورے کرے، دو تین سال چلنے والی حکومتیں کام نہیں کر سکتیں:جہانگیر ترین

 ایسی حکومت قائم ہونی چاہیے جو 5 سال پورے کرے، دو تین سال چلنے والی حکومتیں کام نہیں کر سکتیں:جہانگیر ترین

لودھراں:چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین کاکہنا ہےکہ   ایسی حکومت قائم ہونی چاہیے جو 5 سال پورے کرے، دو تین سال چلنے والی حکومتیں کام نہیں کر سکتیں۔چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے لودھرا ں میں  کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ     ایسی حکومت قائم ہونی چاہیے جو 5 سال پورے کرے، دو تین سال چلنے والی حکومتیں کام نہیں کر سکتیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  دو تین سال چلنے والی حکومتیں کام نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ایسی حکومت بنے جو 5 سال پورے کرے، ایسے کام کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ان شااللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے حکومت ہماری ہوگی، ایسے کام کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے، اگلے پانچ سال لودھراں اور پاکستان کو مثالی بنائیں گے، عوام نے موقع دیا تو لودھراں اور ملک کا چہرہ بدل دیں گے۔


ان کاکہنا تھا کہ  لودھراں میں پہلے سے 5 گنا زیادہ کام کریں گے، ان شااللہ اپنے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا، اپنے بیٹے کو بھی کہا ہے کہ ہمیشہ لودھراں کے لوگوں کی خدمت کرنی ہے، لودھراں نے مجھے عزت دی اور 40 ہزار ووٹوں کے مارجن سے کامیاب کرایا۔

مصنف کے بارے میں