Get Alerts

بالائی اور جنوبی علاقوں میں بارش اور برفباری کی وارننگ، پی ڈی ایم اے الرٹ

بالائی اور جنوبی علاقوں میں بارش اور برفباری کی وارننگ، پی ڈی ایم اے الرٹ

کوئٹہ:ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے منگل تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، قلات، چمن اور دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو سمیت بالائی سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برف باری کی توقع ہے، خصوصاً چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل برسیں گے۔

این ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ٹیگز: