لاہور :پنجاب حکومت نے شارٹ سرکٹ، کرنٹ اور آگ لگنے کے واقعات کے خاتمے کے لیے ماسٹر پلان تیار کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کو بجلی کی لٹکتی، بے ہنگم اور خطرناک تاروں سے نجات دلائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بسنت اور بارش کے دوران حادثات روکنے کے لیے اندرونِ شہر سے “قاتل تاروں” کے خاتمے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کے گل پلازہ جیسے سانحات سے بچاؤ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔