Get Alerts

بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر، سکاٹ لینڈ نے جگہ حاصل کر لی

بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر، سکاٹ لینڈ نے جگہ حاصل کر لی

ڈھاکہ :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے اور اس کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے سے انکار کیا، اور آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جانب سے میچز سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت میں بنگلہ دیش ٹیم کے لیے کوئی قابلِ تصدیق سیکیورٹی خطرہ موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کی عدم شرکت کے بعد آئی سی سی نے فوری طور پر سکاٹ لینڈ کو موقع فراہم کیا تاکہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں خلل نہ پڑے۔ سکاٹ لینڈ اب ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز میں حصہ لے گا۔

ٹیگز: