Get Alerts

تعلیمی ادارے کا وقت سردی کی وجہ سے بڑھانے کی تجویز

تعلیمی ادارے کا وقت سردی کی وجہ سے بڑھانے کی تجویز

کراچی: کراچی میں شدید سردی کی لہر کے باعث پرائیویٹ سکولز نے 31 جنوری تک اسکولز کا کھلنے کا وقت صبح 9 بجے تک رکھنے کی سفارش کی ہے۔

آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ کے دور دراز علاقوں میں موسم کی شدت معمولاتِ زندگی پر گہرا اثر ڈالتی ہے، جس کے باعث اسکولز کے اوقات میں تبدیلی کی ضرورت پیش آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکولز اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے تاکہ نیا تعلیمی کیلنڈر طے کیا جا سکے۔

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا کہ سردی کی شدت کے پیش نظر 31 جنوری تک سکولز کا کھلنے کا وقت صبح 9 بجے برقرار رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیفارم، ایگزامینیشن سلیبس اور پیپرز کی اسپیسیفکیشن جلد جاری کی جائیں کیونکہ تعلیمی سال کے اختتام اور امتحانات میں کم وقت باقی ہے، اس لیے فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔
 
 

ٹیگز: