کل انتخابات کے دن بھی بارش کا امکان

کل انتخابات کے دن بھی بارش کا امکان
کیپشن: ہوا کا کم دباؤ اس وقت بلوچستان کے شمال مغرب میں موجود ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: محکمہ موسمیات نے کل انتخابات کے دن بھی بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ اور کشمیر میں آج سے اتوار تک بارش کا امکان ہے۔

جمعرات سے ہفتے کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت بلوچستان کے شمال مغرب میں موجود ہے۔ بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پہنچ رہی ہیں۔ یہ سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا جس کے باعث مون سون بارشیں اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں، کہیں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، پنجاب میں فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ڈویژن، بلوچستان میں ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

جمعرات سے ہفتے کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں