عمر کوٹ، جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد، 5 ملزمان گرفتار

عمر کوٹ، جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد، 5 ملزمان گرفتار
کیپشن: بیلٹ پیپرز حلقہ پی ایس 52 کے گاؤں بوڑھہ باھ لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔۔۔۔فائل فوٹو

عمر کوٹ: عمر کوٹ میں کل 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایک جیپ میں چھپائے گئے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے 5 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بیلٹ پیپرز حلقہ پی ایس 52 کے گاؤں بوڑھہ باھ لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔عمر کوٹ کے علاقے پاکستان چوک کے قریب جیپ کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔

 

مزید پڑھیں: الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

پولیس نے جعلی بیلٹ پیپر لے جانے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق گاؤں بوڑھہ باھ سے ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار پانچوں ملزمان میں انور سومرو، حاکم، اقبال، کھنگھار اور نواب شامل ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں