عمران خان کی جیت بھارت کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے: بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا

عمران خان کی جیت بھارت کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے: بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا

لاہور :ملک بھر میں کل عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کے بعد نئی حکومت بنے گی ۔مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ،پوری دنیا کے میڈیا کی نظریں اس وقت پاکستانی الیکشن کی جانب ہیں لیکن بھارتی میڈیا کی جانب سے عمران خان کیخلاف پروپیگنڈا ابھی سے شروع ہو گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ عمران خان کی ہار سے بھارت کو فائدہ جب کہ ان کی جیت سے بھارت کو نقصان ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات کے پیش نظر پاک،افغان سرحد 3 روز کیلئے بند
   
پاکستان میں انتخابات پر بھارت میڈیا آگ بگولہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارت مخالف زبان استعمال کر رہے ہیں، عمران خان کی جیت بھارت کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ عمران پاکستان میں جہادی گروپوں کی حمایت کرتے ہیں، عمران خان کو لوگ طالبان خان بھی کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات سے ایک دن پہلے اڈیالہ جیل سے حنیف عباسی کا بڑا پیغام آگیا
 

بھارتی اخبار ٹائمز ناؤ نے کہا عمران خان کی جیت بھارت کی ہار ہوگی، ٹائمز ناؤ کے مضمون میں واویلا مچایا گیا ہے کہ عمران خان بھارت کے خلاف ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے میں سرخی لگی کہ عمران خان کی جیت بھارت کیلئے مشکلات پیدا کرے گی۔

بھارتی اخبار دی پرنٹ نے خبر لگائی کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا جمہوریت کیلئے بری خبرہوگی۔ جبکہ ایک اور بھارتی اخبارفنانشل ٹائمز نے خبر لگائی کہ عمران خان جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں