Get Alerts

چین کے سابق وزیر اعظم لی پینگ انتقال کرگئے

چین کے سابق وزیر اعظم لی پینگ انتقال کرگئے

بیجنگ:چین کے سابق وزیر اعظم لی پینگ انتقال کرگئے۔ان کی عمر نوے برس تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سابق وزیراعظم 90 سالہ پینگ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

لی پینگ1987ء سے 1998ء تک چین کے وزیراعظم رہے۔لی پینگ کو 1987ء میں بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف خونریز کارروائی کی وجہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔