Get Alerts

نیب نے مریم نواز کو 31 جولائی کو طلب کر لیا

نیب نے مریم نواز کو 31 جولائی کو طلب کر لیا
کیپشن: نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی طلب کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ فیس بُک پیج

لاہور: نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو 31 جولائی کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے میاں نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی اسی کیس میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہیں۔