دوسرا ٹیسٹ میچ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹیسٹ میچ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو: دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں ہوئی ہیں ، فواد عالم اور نعمان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ۔

اپنے بیان میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مورال بلند ہے ، کوشش ہوگی دوسرے ٹیسٹ کو بھی یادگار بنائیں ۔ بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوگی ۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی خدمات حاصل نہیں ، اُن کی جگہ پاکستان ٹیم میں اسپنر نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے ۔ ممکنہ طور پر دوسرے ٹیسٹ میں بھی وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار ہوگی ۔

پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی کھلاڑیوں نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی جیت حاصل کرنے پر نظریں جمالی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں