Get Alerts

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ 

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 6 وزرا آج گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں ملک احمد خان ، سردار اویس لغاری ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، بلال یاسین ، خواجہ عمران نذیر ، خواجہ سلمان رفیق ، سیف الملوک کھوکھر شامل ہیں۔ 

حلف اٹھانے کی تقریب گورنر ہاؤس میں شام چھ بجے ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور دیگر صوبائی حکام شرکت کریں گے۔