بھارت کا پاکستانی ڈرامہ'میرے پاس تم ہو' کو نشر کرنے کا اعلان

بھارت کا پاکستانی ڈرامہ'میرے پاس تم ہو' کو نشر کرنے کا اعلان

لاہور : بھارتی ٹی وی چینل ’زندگی‘ نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 2 اگست سے ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


’زندگی‘ ٹی وی نے ’میرے پاس تم ہو‘ کے ٹریلرز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے 2 اگست سے ٹی وی چینل سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دکھانے کا اعلان کردیا۔


’میرے پاس تم ہو‘ سال 2019 اور 2020 کا مقبول ترین ڈراما تھا، جس میں شادی شدہ مرد اور خاتون کو دولت کی وجہ سے تعلقات پر اور پاکستانی معاشرے کے برعکس حالات میں دکھانے پر ڈرامے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔


ڈرامہ میں عدنان صدیقی نے ’شہوار‘ نامی ایک ایسے شادی شدہ امیر شخص کا کردار ادا کیا تھا، جسے ایک شادی شدہ غریب خاتون عائزہ خان کے کردار ’مہوش‘ سے عشق ہوجاتا ہے۔


مہوش کا کردار ڈرامے کے غریب کردار ’دانش‘ یعنی ہمایوں سعید کی اہلیہ ہوتی ہیں مگر غربت کی وجہ سے مہوش آگے چل کر شوہر سے طلاق لے کر امیر شخص ’شہوار‘ سے شادی کی خواہش مند ہوتی ہیں۔