مارک زکر برگ نے جو جٹسو میں بلیو بیلٹ حاصل کرلی

مارک زکر برگ نے جو جٹسو میں بلیو بیلٹ حاصل کرلی

واشنگٹن:  مارک زکر برگ نے جو جٹسو میں بلیو بیلٹ حاصل کرلی۔ میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکر برگ نے  جو جٹسو میں بلیو بیلٹ حاصل کرلی ہے۔ 39 برس کے بلینئر نے انسٹا گرام پر اس حوالے سے اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور اس حوالے سے بتایا ہے۔

 زکر برگ نے اپنے کوچ  ڈیو کاماریلو کا بھی شکریہ اداکیا۔ان کاکہنا تھا  کہ میرے کوچ نے میری ٹریننگ بہت اچھی طرح سے کیا اور مجھے ٹریننگ پر فوکس کرنے کاکہا ۔ کوچ ڈیو کاماریلو نے   خود ففتھ ڈگری بلیک بیلٹ حاصل کی ہے۔ میں نےان سے زندگی کے متعلق بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں جب بھی کوئی ٹورنامنٹ جیتتا ہوں تو اپنی تصاویر انسٹا گرام پر اپ لوڈ کردیتا ہوں۔ 

میں نے اپنے پہلے جو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور گوریلا جو جٹسو ٹیم سے کچھ میڈلز بھی حاصل کیے۔ یاد رہے کہ مارک نے 2022 میں کہا تھا کہ کووڈ کے دوران انہیں  مکسڈ مارشل آرٹ کا کافی شوق پیدا ہوا اور اس کے بعد سے انہوں نے ٹریننگ لینا شروع کردی۔ 

مصنف کے بارے میں