Get Alerts

امریکہ جانے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی ویزا فیس، 250 ڈالر اضافی ادا کرنا ہوں گے

امریکہ جانے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی ویزا فیس، 250 ڈالر اضافی ادا کرنا ہوں گے

واشنگٹن: امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس لازمی قرار دے دی ہے، جو اب ہر سیاح، طالب علم اور کاروباری شخص کو ویزا اپلائی کرتے وقت ادا کرنا ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اضافی رقم "سیفٹی ڈپازٹ" کے طور پر وصول کی جائے گی، جو ان افراد کو واپس کر دی جائے گی جو ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے امریکہ چھوڑ دیں گے اور ویزا شرائط کی مکمل پاسداری کریں گے۔

امریکی قانون کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ویزا کی خلاف ورزیوں کو روکنا ہے، تاہم فیس کی واپسی خودکار نہیں ہو گی۔ ویزا ہولڈر کو خود ثابت کرنا ہو گا کہ اس نے تمام شرائط پوری کی ہیں۔

یہ فیس امریکہ کے نئے امیگریشن بل "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کے تحت عائد کی گئی ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہوگا۔

ٹیگز: