Get Alerts

عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور وزراء کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ تاخیر کا شکار

عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور وزراء کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ تاخیر کا شکار

اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ وقتی طور پر التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے اس نوٹس کی روانگی روک دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی جانب سے 16 جولائی کو ایک نوٹ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ یہ کیس 21 جولائی کو سنیں گے، تاہم اس سے پہلے ہی ہفتہ وار عدالتی روسٹر جاری ہو چکا تھا، جس میں ترمیم کی ضرورت پیش آئی۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ 16 جولائی کے بعد مجاز اتھارٹی کو نوٹ بھجوایا گیا، تاکہ کاز لسٹ میں ترمیم کر کے سماعت شامل کی جا سکے، مگر ابھی تک اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ جب تک مجاز اتھارٹی کی منظوری نہیں ملتی، اس معاملے پر پیش رفت ممکن نہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چونکہ یہ کیس ابھی باضابطہ طور پر مقرر نہیں ہوا اور اس کی کوئی سماعت نہیں ہوئی، لہٰذا عدالتی آرڈر کی روشنی میں فوری طور پر نوٹس بھیجنا ممکن نہیں۔ اس بارے میں مجاز حکام سے مزید ہدایات لی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے میں عمل درآمد نہ ہونے پر وزیراعظم اور بعض وفاقی وزراء کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے اور دو ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا تھا۔

ٹیگز: