Get Alerts

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، پانچ بچوں سمیت تمام 49 مسافر ہلاک

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، پانچ بچوں سمیت تمام 49 مسافر ہلاک

ماسکو: روس کے مشرقی علاقے میں ایک مسافر طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر گر گیا، افسوسناک حادثے میں پانچ بچوں سمیت تمام 49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

علاقائی گورنر ویسلی اورلوف کے مطابق طیارے میں سائبیریا کی ایک فضائی کمپنی کے 43 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ یہ طیارہ چین کی سرحد کے قریب واقع امور ریجن کے شہر ٹنڈا کی جانب جا رہا تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق اے این-24 ماڈل کا یہ طیارہ انگارا ایئرلائن کے زیرِ انتظام تھا۔ دورانِ پرواز اچانک ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا اور طیارہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔

واقعے کے بعد روسی حکام نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ کچھ ہی دیر بعد طیارے کا ملبہ ٹنڈا سے دس کلومیٹر دور ایک پہاڑی علاقے سے ملا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر گرا۔

روس کی سرکاری خبر ایجنسی ’طاس‘ کے مطابق طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ یہ حادثہ روس کی حالیہ شہری ہوا بازی کی تاریخ کا ایک بڑا المیہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: