Get Alerts

عمران خان کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں، والد سے ملاقات کے لیے قانونی کارروائی شروع

عمران خان کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں، والد سے ملاقات کے لیے قانونی کارروائی شروع

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم جلد پاکستان آ رہے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے تصدیق کی ہے کہ دونوں بیٹے اپنے والد سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

 وکلاء کے مطابق ملاقات کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ ملاقات ان کا آئینی حق ہے اور کوئی قانونی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

 دوسری جانب پارٹی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان ہی تحریک انصاف کے واحد اور اصل لیڈر ہیں اور شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت نہیں کر رہے۔

ٹیگز: